5 اکتوبر، 2016، 8:16 PM

نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا

نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا

پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایکپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا ہے۔ اوڑی حملے کے بعد ہندوستانی افواج نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اراکین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی بات کریں جب کہ دیگر حکام اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی خبر دی تھی جس کو پاک افواج  نے مسترد کردیا تھا۔

News ID 1867391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha